تازہ تر ین

ہمارے لوگوں کو لالچ دے کر وفاق اور پنجاب میں حکومت بنائی جارہی ہے، اسد قیصر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہمارے لوگوں کو لالچ دے کر وفاق اور پنجاب میں حکومت بنائی جارہی ہے، اس ملک کے ساتھ کھلواڑ نہ کریں، بہت ہوگیا جبکہ وزارت عظمیٰ کے نامزد امیدوار عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ دینا قابل مذمت ہے، ہمیں ہمارا حق نہیں دیا جا رہا، انصاف کے لیے کہاں جائیں؟ سپریم کورٹ جائیں یا عالمی عدالت۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر راولپنڈی اڈیالہ جیل پہنچے جہاں انہیں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصرنے کہا کہ میں ملاقات کے لیے آیا ہوں ابھی تک اجازت نہیں دی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود ملاقات کرنے نہیں دی جارہی، اگر عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی تو دوبارہ عدالت جاؤں گا، اس وقت جو کچھ ہورہا ہے ہم نے عمران خان سے مشاورت کرنی ہے، بہت بڑی پیش رفت ہو رہی ہے۔

اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ روز بھی عدالت کی اجازت کے ساتھ آیا تھا لیکن ملاقات نہیں ہونے دی، عدالتی حکم کے باوجود ہمیں اندر جانے کی اجازت نہیں دے رہے، جیل عملہ کے اس رویے کی مذمت کرتے ہیں۔

سابق اسپیکر اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان ایک پاپولر لیڈر ہے، پاکستانی عوام نے عمران خان کو بہت بڑا مینڈیٹ دیا ہے۔ لیکن ہمارے لوگوں کو لالچ دے کر وفاق اور پنجاب میں حکومت بنائی جا رہی ہے۔ یہ بند کمروں میں فیصلے نہیں ہوسکتے ہیں۔ اس حوالے سے ہم پورا کیس تیار کررہے ہیں۔

انہوں نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت اگر شہریوں کے حقوق کے لیے سپریم کورٹ کھڑا نہیں ہوگا تو بہت برا ہوگا، یہ ٹائم ہے ایکشن لیا جائے اور کمشنر نے جو الزامات لگائے ہیں اس کی تحقیقات ہوں، ہم چاہتے ہیں ملک میں امن ہو اور توقع کرتے ہیں کہ بیرونی دنیا نہیں بلکہ عدالت اس پر ایکشن لے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں جو آئین شکنی ہورہی ہے اس کا پوری طرح سے نوٹس لیا جائے، بیرونی دنیا نہیں بلکہ عدالت اس پر ایکشن لے۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہمارے مختلف الائنس ہونے جارہے ہیں، بذات خود بلوچستان اور سندھ جاؤں گا، تحریک لبیک سے بھی ملاقات کروں گا۔ یہ فیصلے بند کمروں میں نہیں ہوسکتے۔ ہم چاہتے ہیں ملک میں امن امان کی صورت حال قائم ہو۔

دوسری جانب اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے نامزد وزارت عظمیٰ کے امیدوار عمر ایوب نے کہا کہ عدالت کے احکامات کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت نہیں دی، پاکستان میں رول آف لاء کو یقینی بنایا جائے۔

عمر ایوب نے کہا کہ جیل انتظامیہ عدالتی احکامات کو ماننے سے انکاری ہیں، کیا ہم اپنے لیڈر سے ملاقات کے لیے انٹرنیشنل کورٹ جائیں ، بانی پی ٹی آئی نے مجھے وزرات عظمی کا امیدوار نامزد کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملاقات کرنا میرا قانونی حق،مجھے اس حق سے محروم رکھا جارہا ہے ، محسن نقوی، ، آئی جی جیل خانہ جات اور وزیراعظم کس چیز سے خائف ہیں،


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain