تازہ تر ین

بھارت نے ہوم گراؤنڈ پر لگاتار 17 ٹیسٹ سیریز جیت لیں

بھارتی کرکٹ ٹیم کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دینا ناقابل تسخیر ہونے لگا، انگلینڈ کو چوتھے ٹیسٹ میں شکست دیکر مسلسل 17ویں سیریز جیت لی۔

فروری 2013 سے اب تک بھارت نے انگلینڈ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے علاوہ دیگر ممالک سے 17 ٹیسٹ سیریز کھیلیں تاہم کوئی بھی ٹیم انہیں شکست دینے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

پاکستان اور بھارت نے سال 2007 کے بعد سے کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا، ممبئی حملوں کو جواز بناکر بھارتی حکومت نے پاکستان کیخلاف کھیلنے سے انکار کیا تاہم آئی سی سی ایونٹس میں دونوں ٹیمیں مدمقابل آتی رہی ہیں۔

آخری ٹیسٹ سیریز میں بھارت نے پاکستان کو 0-1 سے شکست دی تھی۔

واضح رہے کہ سب سے ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز جیتنے والی ٹیموں میں آسٹریلیا دوسرے نمبر پر ہے جس نے 2 مرتبہ ہوم گراؤنڈ پر 10 سیریز جیتیں، ویسٹ انڈیز نے ایک مرتبہ 8 جبکہ ایک بار 7 سیریز ہوم گراؤنڈ پر جیتیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain