اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ سال2023 میں پاکستان کو2ارب 35 کروڑ ڈالر فراہم کیے۔رپورٹ کے مطابق قرضوں اور گرانٹس کی مد میں ایک ارب 81 کروڑ ڈالر، اشتراکی فنانسنگ کی مد میں 52 کروڑ 41 لاکھ ڈالر دیے گئے، اس دوران ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں 3 منصوبے شروع کئے، تجارت کے فروغ کیلئے پاکستان کی معاونت کی۔رپورٹ کے مطابق پاکستان نے ٹیکسوں کا دائرہ کار بڑھانے، ٹیکس نظام کی ڈیجیٹلائزیشن، قرضوں کے بہتر انتظام اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے پروگرام شروع کئے ہیں، جن سے مثبت نتائج متوقع ہیں۔