تازہ تر ین

گندم خریداری کیس؛ حکومتی پالیسی میں مداخلت نہیں کرینگے، لاہور ہائی کورٹ

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے کسانوں سے گندم نہ خریدے جانے پر لاہور ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ گندم کی خریداری کے معاملے میں حکومتی پالیسی معاملات میں دخل اندازی نہیں کریں گے۔
عدالت نے پنجاب کی کابینہ کو گندم سے متعلق فیصلے پر عدالت کو آگاہ کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے کہا کہ عدالت حکومت کے پالیسی معاملات میں دخل اندازی نہیں کرے گی، اگلی سماعت پر پنجاب کابینہ کے گندم سے متعلق فیصلے سے عدالت کو آگاہ کیا جائے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے کسانوں سے گندم نہ خریدنے اور باردانہ نہ دینے کے خلاف درخواست پر لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ جسٹس شاہد کریم نے ایڈووکیٹ فرحت منظور نے درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں چیف سیکریٹری پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain