تازہ تر ین

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر امریکی سینیٹر خوش،

ایرانی صدر سمیت اعلیٰ عہدیداران کی ہیلی کاپٹر حادثے میں اموات جہاں دنیا بھر میں افسردگی کی لہر پیدا کر رہی ہے، وہیں امریکی سینیٹر کی خوشی پر سوشل میڈیا صارفین بھی پھٹ پڑے ہیں۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی وفات پر امریکی سینیٹر رک اسکاٹ کی جانب سے ایکس پر ردعمل دیا گیا تھا، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے۔

امریکی سینیٹر کا کہنا تھا کہ ’اگر ایرانی صدر کی وفات ہو گئی ہے تودنیا اب محفوظ اور اچھی جگہ ہے۔

امریکی سینیٹر کا ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ شخص ایک دہشتگرد تھا۔

جبکہ امریکی سینیٹر کا اپنے دعوے میں کہنا تھا کہ ان سے کوئی محبت نہیں کرتا تھا اور نہ ہی کوئی ان کی عزت کرتا تھا، انہیں کوئی یاد نہیں کرے گا۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق، ایران میں 5 روزہ سوگ کا اعلان

جبکہ امریکی سینیٹر رک اسکاٹ کا ایرانی عوام کو مخاطب کرکے کہنا تھا کہ مجھے سچی امید ہے کہ ایرانی عوام کے پاس ایک اچھا موقع ہے کہ وہ اپنے ملک کو ڈکٹیٹرز سے واپس لیں۔

واضح رہے رک اسکاٹ 2019 میں ریاست فلوریڈا سے امریکی سینیٹر منتخب ہوئے تھے، جبکہ رک امریکی اٹارنی بھی رہ چکے ہیں اورامریکہ کی کاروباری شخصیات میں شامل ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain