تازہ تر ین

نیتن یاہو کے وارنٹِ گرفتاری؛ فرانس نے عالمی عدالت کی حمایت کردی

پیرس: امریکا کے برعکس فرانس نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ممکنہ وارنٹِ گرفتاری پر بین الااقوامی فوجداری عدالت کی حمایت کر دی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کا ملک بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے فیصلوں، اس کی آزادی اور تمام حالات میں کسی خاص کو حاصل استثنیٰ کے خلاف جنگ کی حمایت کرتا ہے۔
فرانسیسی وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جہاں تک اسرائیل کا تعلق ہے، یہ عدالت کے پری ٹرائل چیمبر پر منحصر ہے کہ وہ پراسیکیوٹر کی جانب سے پیش کیے گئے شواہد کی جانچ پڑتال کے بعد نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے بارے میں کیا فیصلہ کرے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain