تازہ تر ین

ٹی20 کرکٹ ورلڈکپ سے امریکی ہی لاعلم

کراچی: ٹی20 ورلڈکپ سے امریکی ہی لاعلم نکلے جب کہ ڈیلاس میں میگا ایونٹ کے ابتدائی میچ کی بھی تشہیر نہیں ہوئی۔

آئی سی سی نے اس بار ٹی 20 ورلڈکپ کی شریک میزبانی امریکا کو بھی دی، کرکٹ دنیا میں تو اس بات کے خوب چرچے ہیں مگر خود امریکا اس سے لاعلم ہے۔

غیرملکی ویب سائٹ کے مطابق صرف امیگریشن آفس والوں کو یہ علم ہے کہ ان کے ملک میں کوئی کرکٹ ٹورنامنٹ ہونے والا ہے، ڈیلاس کی گلیوں میں کرکٹ شائقین کی رونقیں نہیں ہیں، ٹیکسی سروس کے ڈرائیور نہیں جانتے کہ ان کے شہر میں کوئی کرکٹ ایونٹ ہونے والا ہے۔

شہر میں جو بل بورڈز لگے ہیں ان پر ایف سی ڈیلاس اور لاس اینجلس گلیکسی کے درمیان مقابلے کی تشہیر کی گئی، نیپال اور نیدرلینڈز جبکہ امریکا اور کینیڈا کے میچز کا کوئی ذکر نہیں۔

میزبان ملک کے افتتاضی میچ کی ٹکٹیں پوری طرح فروخت نہیں ہوئیں، اسٹیڈیم میں 7 ہزار افراد کی گنجائش ہے، میچ کم تماشائیوں کے سامنے ہوا، ٹکٹیں عوامی سطح پر فروخت کیلیے دستیاب نہیں، جس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ ہاؤس فل ہوگا مگر حقیقت یہ ہے کہ زیادہ تر ٹکٹ بورڈ آفیشلز کو دی گئیں، ساتھ میں انھیں مزید مفت ٹکٹ اس شرط پر دی گئی ہیں کہ وہ اسٹیڈیم میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شائقین کی موجودگی کو یقینی بنائیں گے۔

گزشتہ دنوں طوفان بادوباراں پریری اسٹیڈیم کو کافی نقصان پہنچا چکا تاہم فوری طور پر اس کو ٹھیک کرلیا گیا۔

ماہرین کے مطابق امریکا میں کرکٹ کو مقبول بنانے سے قبل اسے یہاں پر روشناس کرانے کیلیے بھی آئی سی سی کو بہت زیادہ محنت کرنا پڑے گی۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain