تازہ تر ین

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت کا آئرلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

نیویارک: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آٹھویں میچ میں بھارت نے آئرلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں ٹیمیں نیو یارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی، پاکستانی وقت کے مطابق میچ 7:30 پر شروع ہوگا۔

بھارت اور آئرلینڈ کے درمیان ٹی 20 انٹرنیشنل میں اعداد و شمار کی بات کریں تو دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک کُل 8 میچ کھیلے جا چکے ہیں جس میں بھارتی ٹیم 7 میچز جیت کر حاوی رہی، دونوں ٹیموں کے درمیان ایک میچ منسوخ رہا۔
دونوں ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ایک بار آمنے سامنے آ چکی ہیں جس میں بھارت نے کامیابی حاصل کی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain