تازہ تر ین

کمر کے پیچھے سے گیندیں کیچ کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم

آئیڈاہو: مسلسل عالمی ریکارڈ بنانے والے امریکی شہری نے اب کمر کے پیچھے سے گیندیں پکڑ کر اپنا 177 واں عالمی ریکارڈ بنا دیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش نے اپنا ہی سابق ریکارڈ توڑ دیا اور ایک منٹ میں سب سے زیادہ ٹینس گیندوں کو کمر کے پیچھے سے کیچ کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں 177 واں ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

ڈیوڈ رش نے اس سے قبل یہ ریکارڈ 2023 میں قائم کیا تھا جب ان کے ساتھی ہینن نے ٹینس گیندوں کو رش کے سر پر پھینکا تھا اور ڈیوڈ نے مقررہ وقت میں ان میں سے 22 گیندوں کو کمر کے پیچھے سے ہاتھوں میں کیچ کیا تھا۔

تاہم ڈیوڈ کا ریکارڈ بعد میں ایک دوسری ٹیم نے ایک منٹ میں 25 گیندیں اسی طرح کیچ کرکے توڑ دیا۔ اب ڈیوڈ اور ہینن نے حال ہی میں مشی گن اسکول میں ناظرین کے سامنے اپنا ٹائٹل دوبارہ حاصل کیا جہاں ہینن نے گیندیں پھینکیں اور ڈیوڈ نے انہیں کیچ کیا۔

اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain