تازہ تر ین

وائلڈ تھانگ نے دنیا کے بدصورت ترین کُتے کا مقابلہ جیت لیا

کیلیفورنیا: امریکا میں وائلڈ تھانگ نامی کُتے نے دنیا کے بدصورت ترین کتے کا مقابلہ جیت لیا۔

برطانوی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو کیلیفورنیا میں دنیا کے بدصورت ترین کُتوں کا مقابلہ منعقد ہوا جس میں 8 بدصورت کُتوں نے حصہ لیا۔

مقابلے میں شریک وائلڈ تھانگ نامی آٹھ سالہ کُتے کو 2024 کے بدصورت ترین کُتے کا تاج پہنایا گیا اور اس کی مالکن این لیوس کو 5،000 ڈالر کا انعامی چیک دیا گیا۔

مقابلے میں شریک روم نامی 14 سالہ کُتے نے دوسری جبکہ ڈیزی مے نامی 14 سالہ ریسکیو کُتے نے تیسری پوزیشن حاصل کی جنہیں بالترتیب 3 ہزار ڈالر اور 2 ہزار ڈالر کی انعامی رقم دی گئی۔

اس سال بدصورت ترین کُتے کا مقابلہ جیتنے والا ’وائلڈ تھانگ‘ اس سے قبل پانچ بار اس مقابلے میں حصہ لے چکا ہے اور وہ گزشتہ تین بار وہ دوسرے نمبر پر آیا تھا تاہم اس سال وہ یہ مقابلہ جیتنے میں کامیاب رہا۔

وائلڈ تھانگ وائرل بیماری کینائن ڈسٹمپر کا شکار رہا جس کی وجہ سے اسے بہت سے جسمانی مسائل کا سامنا ہے۔ اس بیماری کی وجہ سے وائلڈ تھانگ کے دانت نہیں بڑھے اور اس کی زبان باہر رہتی ہے اور اس کی دائیں اگلی ٹانگ ہر وقت ہلتی ہے۔

ایونٹ کی ویب سائٹ کے مطابق دنیا کے بدصورت کُتے کا مقابلہ تقریباً 50 سالوں سے منعقد کیا جا رہا ہے جہاں کُتوں میں موجود اُن خامیوں کو اجاگر کیا جاتا ہے جو انہیں باقی کُتوں سے منفرد بناتی ہیں۔

منتظمین کے مطابق اس مقابلے کا مقصد بدصورت کُتوں کا مذاق اڑانا نہیں بلکہ دنیا کو یہ دکھانا ہے کہ یہ کُتے واقعی خوبصورت ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain