تازہ تر ین

کراچی میں شدید گرمی آئندہ چند روز تک برقرار رہنے کی پیش گوئی

 کراچی: شہر قائد میں گرمی کی شدت اگلے چند دنوں تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں جزوی یا مکمل ہیٹ (شدید گرمی) آئندہ 2 سے 3 روز تک برقرار رہنےکی پیش گوئی کی گئی ہے۔ آج بھی شہر میں درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جب کہ بدھ کو 39 اور جمعرات کو 40 ڈگری تک ریکارڈ ہو سکتا ہے۔

کراچی میں صبح کے وقت 80 فیصد اور شام کے وقت 60 فیصد نمی کے باعث موسم گرم و مرطوب رہے گا، جس کی وجہ سے شہر کے اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی جاسکتی ہے۔

دوسری جانب دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں پارہ 46 تا 48 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain