تازہ تر ین

ابراہم لنکن کا موم کا مجسمہ پگھل گیا

امریکی سابق صدر ابراہم لنکن کا موم کا مجسمہ گرمی کی شدید لہر کو برداشت نہ کرپاتے ہوئے اپنا سر اور ٹانگیں کھو بیٹھا۔

دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی دیکھنے کو ملی ہے جس کے چلے متعدد ممالک کو گرمی کی شدید لہر کا سامنا ہے۔

امریکہ میں بھی ان دنوں ہیٹ ویو آئی ہوئی ہے اور لوگ گرمی سے بچنے کے مختلف طریقے اپناتے نظر آرہے ہیں۔

اس گرمی کی شدت میں امریکا کے درالحکومت واشنگٹن میں نصب ابراہم لنکن کا مومی مجسمے کا سر اور ٹانگیں پگھل گئیں۔

یہ مجسمہ صرف موم کا مجسمہ نہیں بلکہ شمع کا کام بھی کرتا ہے اور یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ یہ پکھلا ہو بلکہ ماضی میں بھی ابراہم لنکن کامجسمہ پگھلتا رہا ہے۔

یاد رہے کہ رواں ہفتے امریکہ میں ہیٹ ویو آئی ہوئی ہے اور کچھ علاقوں میں درجہ حرارت تین ہندسو یعنی 100 ڈگری فیرنہائٹ تک بھی گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain