تازہ تر ین

کم وقت میں پانی کی پستول سے 10 سوڈا کین گِرانے کا ریکارڈ

آئیڈاہو: سیریل ریکارڈ ساز ڈیوڈ رش نے پانی کی بندوق سے 10 خالی سوڈا کین گِرا کر ایک اور گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ ان کے نام بیک وقت ریکارڈ کی تعداد 178 تک پہنچ گئی ہے۔

امریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش (جن کا ہدف بیک وقت 181 گینیز ورلڈ ریکارڈز اپنے نام کرنا ہے) نے کم وقت میں پانی کی پستول سے 10 سوڈا کین گِرا کر ریکارڈ قائم کر دیا۔

ڈیوڈ رش نے بتایا کہ گینیز ورلڈ ریکارڈز کے ضوابط کے مطابق ان کو ایک بہت چھوٹی پستول استعمال کرنی تھی، جس سے سوڈا کین گِرانے کے لیے درکار طاقت حاصل کرنا مشکل تھا۔ جتنی زور سے وہ پستول چلاتے تھے، نشانہ اتنا ہی خراب ہو جاتا تھا۔

ڈیوڈ رش کا کہنا تھا کہ 10 ویں باری میں انہوں نے 5.93 سیکنڈ کا ریکارڈ توڑ دیا تھا لیکن انہوں نے ایک اور کوشش کی اور 4.92 سیکنڈ کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain