تازہ تر ین

ایران میں صدارتی انتخاب کے لیے ووٹنگ جاری

تہران: ایران میں قبل از وقت صدارتی انتخاب کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق صدر ابراہیم رئیسی کے پیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کے باعث ایران میں قبل از وقت صدارتی انتخاب ہو رہا ہے۔ صدارتی انتخاب میں 4 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے جبکہ 2 امیدوار دستبردار ہوچکے ہیں۔

ایرانی صدر کے منصب کے لیے سعید جلیلی، محمد باقر، مسعود پزیشکیان اور مصطفیٰ پورمحمدی کے درمیان مقابلہ ہے۔ ایران میں صدارتی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا آغاز صبح 8 بجے سے ہوا۔ ۔صدارتی انتخاب میں 6 کروڑ 10 لاکھ سے زائد اہل ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ صدارتی انتخاب کے نتائج کا اعلان 2 روز میں کیا جائے گا۔ کوئی بھی امیدوار 50 فیصد سے زائد ووٹ حاصل نہ کرسکا تو انتخابات کا دوسرا مرحلہ ہوگا۔ مبصرین نے صدارتی انتخاب میں لو ٹرن آؤٹ کی پیشگوئی کی ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain