تازہ تر ین

اسرائیل کا لبنان میں موٹر سائیکل پر ڈرون حملہ؛ حزب اللہ کے 2 کمانڈرز جاں بحق

بیروت: لبنان کے جنوبی شہر البقاع میں اسرائیل نے ڈرون حملے میں ایک موٹر سائیکل کو تباہ کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق حزب اللہ نے اپنے دو کمانڈرز کی شہادت کے بعد جوابی کارروائی میں لبنان کی سرحد سے صیہونی ریاست کے اندر اسرائیلی فوج کے مرکز کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا۔

قبل ازیں اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا تھا کہ ڈرون حملے میں ایک موٹر سائیکل کو نشانہ بنایا جس میں سوار حزب اللہ کے 2 کمانڈرز ہلاک ہوگئے۔

دوسری جانب حزب اللہ کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل پر حملے میں شہید ہونے والے جانباز علی احمد علاالدین ہیں جب کہ دوسرے زخمی جنگجو کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

حزب اللہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی لبنان کے قصبے “حداثا” میں اسرائیل کے ایک فضائی حملے میں ایک اور جانباز شہید ہوگیا۔ جس کے جواب میں اسرائیلی علاقے بالائی الجلیل کی طرف درجنوں راکٹ داغے۔

غیر ملکی اخبار ’’فنانشل ٹائمز‘‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج، حزب اللہ کے اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے ممنوعہ سفید فاسفورس کے گولے استعمال کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیلی بمباری سے لبنان کے جنوبی علاقے میں 3 ہزار سے زائد مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain