تازہ تر ین

آواران میں طوفانی بارشیں، تربت روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلیے بند

کوئٹہ: آوران میں طوفانی بارشوں کی وجہ سے آوران ٹو تربت روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے جبکہ این 70 قومی شاہراہ دھانہ سر رینج پر لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے بلوچستان کا خبیر پختونخوا سے زمینی رابطہ منقطع ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق آواران کے مختلف علاقوں بیدی، سوراب، بازار، ماشی، پیراندر، مشکے اور جھاوا میں گزشتہ روز شدید بارشیں ہوئیں جس سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔

آوران میں طوفانی بارش سے کسی قسم کے جانی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں مقامی انتظامیہ ریلیف کے کاموں میں مصروف ہے۔

دوسری جانب، این ایچ اے حکام کے مطابق این 50 سیکشن دھانہ سر ایریا میں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے، سڑک کو صاف کرنے کے لیے مشینری کو متحرک کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح، این 70 قومی شاہراہ دھانہ سر رینج پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بلوچستان کا خبیر پختونخوا سے زمینی رابطہ منقطع ہے۔ ژوب اور قلعہ سیف اللہ کی ضلعی انتظامیہ سے ہر قسم کی ٹریفک کو این 70 قومی شاہراہ کی طرف موڑنے کی درخواست کی گئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain