بیجنگ: چین کی ایک پرائیویٹ ایرو اسپیس کمپنی نے غلطی سے اپنا ایک راکٹ لانچ کردیا جو قریبی پہاڑ سے جا ٹکرایا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بیجنگ تیان بنگ کمپنی نے اپنے WeChat چینل پر غلطی کا اعتراف کیا جو کہ جنوب مغربی شہر گونگی میں Tianlong-3 راکٹ کے ٹیسٹ کے دوران پیش آئی۔
کمپنی نے کہا کہ Tianlong-3 ٹیسٹ لانچ کا پہلا مرحلہ معمول کے مطابق چل رہا تھا جب دوبارہ استعمال کے قابل کرافٹ کی باڈی کا ایک حصہ ساختی خرابی کی وجہ سے غیر متوقع طور پر الگ ہو گیا۔
کمپنی نے مزید کہا کہ لفٹنگ کے بعد جہاز کا کمپیوٹر خود بخود بند ہو گیا اور راکٹ ٹیسٹ سائٹ سے 1.5 کلومیٹر جنوب مغرب میں ایک پہاڑ سے جاٹکرایا۔ راکٹ کی باڈی پہاڑ میں گرنے کے بعد پوری طرح سے تباہ ہوگئی۔
کمپنی اور مقامی حکام دونوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔