تازہ تر ین

وائلڈلائف پنجاب کی کارروائی؛ شہری کے قبضے سے نر کالا ریچھ برآمد

 لاہور: تحفظ شدہ جنگلی جانوروں اور پرندوں کی بازیابی کے لیے جاری کومبنگ آپریشن کے دوران پنجاب وائلڈلائف جھنگ کے عملے نے شورکوٹ میں ایک شخص کے غیرقانونی قبضہ سے نر کالا ریچھ برآمد کرلیا۔

دوسری جانب وائلڈلائف اسٹاف جہلم نے بروقت کارروائی کرکے جنگلی خرگوش کے غیرقانونی شکار کی کوشش ناکام بنا کر ایک شکاری کو گرفتار کرلیا۔ دونوں ملزمان کو 45ہزار جرمانہ بھی عائد کردیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف ضلع جھنگ محمد اکرم شاہد نے ایک خفیہ اطلاع پر وائلڈلائف انسپکٹر قمر سمیت دیگر عملے کے ہمراہ شور کوٹ ایریا سے ایک شخص کے غیرقانونی قبضے سے ایک کالا نر ریچھ برآمد کرکے ملزم کو مقامی عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے ریچھ کو وائلڈلائف بریڈنگ سینٹر جھنگ منتقل کرنے کا حکم دیا جب کہ ملزم کو 10ہزار روپے جرمانہ کیا ۔

اسی طرح کی ایک اور آپریشن کے دوران اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف ضلع جہلم سید عثمان الحسن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پنڈ سوکہ کے مضافاتی ایریا سے بروقت کارروائی کرکے جنگلی خرگوش کے غیرقانونی شکار میں مشغول ایک شکاری کو 12 بور بندوق سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے شکار کی کوشش ناکام بنادی اور ملزم کے خلاف وائلڈلائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر چالان مرتب کرکے کیس کمپاؤنڈ کرنے کی درخواست پر مبلغ 35ہزارروپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ کیا۔

ڈائریکٹرجنرل پنجاب وائلڈلائف مدثر ریاض ملک کا کہنا ہے جنگلی حیات کے خلاف جرائم کے مکمل خاتمے تک کومبنگ آپریشن بلا تعطل جاری رہے گا۔ عوام کو جنگلی جانوروں و پرندوں کے غیر قانونی شکار،کاروبار اور قبضے کی حوصلہ شکنی کی ترغیب دی جارہی ہے۔ جانوروں اور پرندوں کا غیر قانونی کاروبار کرنے والے افراد کے خلاف زیر و ٹالٹرینس پالیسی اپنا رکھی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain