تازہ تر ین

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ایم ڈی نے استعفا دیدیا، ہنگامی اجلاس طلب

 کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی منیجنگ ڈائریکٹر فرخ خان نے اچانک استعفا دے دیا، جس پر بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایم ڈی پاکستان اسٹاک ایکسچینج فرخ خان کا کہنا ہے کہ بہتر مستقبل کے لیے استعفا دیا ہے۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج کا بورڈ قانونی طور پر استعفا رد نہیں کر سکتا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بورڈ ممبر احمد چنائے کے مطابق ایم ڈی نے استعفا کیوں دیا، اس بات کا بورڈ اراکین کو نہیں پتا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فرخ خان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخ کے سب سے زیادہ تنخواہ لینے والے ایم ڈی تھے۔ ان کے اور چیئرپرسن کے درمیان اختلافات استعفا کی وجہ بنے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain