تازہ تر ین

کراچی میں شدید حبس اور گرمی کے بعد بارش، موسم خوشگوار

  کراچی: شہر قائد میں مون سون کی بارشوں کا آغاز ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلستان جوہر، گلشن اقبال، شاہراہ فیصل سمیت شہر بھر میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش شروع ہوگئی۔

مطلع ابر آلود ہونے کے ساتھ ساتھ ہوائیں بھی چلنے لگیں جس سے موسم خوشگوار ہوگیا اور گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔

دوسری جانب کراچی کے موسم سے متعلق محکمہ موسمیات نے اپنے مؤقف کو تبدیل کرلیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اب کراچی میں 20 جولائی تک تیزبارش کا امکان نہیں، البتہ جولائی کے آخر اور اگست میں تیز بارشیں ہو سکتی ہیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain