تازہ تر ین

بھارت کے سرکاری ادارے کی ویب سائٹ سوشل میڈیا پر مزاق بن گئی

جے پور: بھارت میں بہت سی سرکاری ویب سائٹس عام طور پر اردو، ہندی یا انگریزی زبان میں معلومات فراہم کرتی ہیں تاہم جے پور کی میونسپل کارپوریشن نے اپنے ویب پیج پر ’رومن اردو‘ اپنا کر خود کو ممتاز کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، جےپور میونسپل کارپوریشن کی ویب سائٹ پر یہ طرز عام عوام کی آسانی کیلئے بنایا گیا ہے جہاں شکایت درج کرانے کی کٹیگری بھی عام مقامی مسائل پر مبنی ہے۔

کٹیگری میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علاقے میں آوارہ جانوروں کے مسئلےکو زیادہ اہمیت دی گئی ہے۔ کٹیگری میں صارفین کے سامنے آپشنز ہوتے ہیں جس پر وہ کلک کرکے اپنی شکایت درج کراسکتے ہیں جیسے ’بندر بہت ہو گئے ہیں یا کُتہ پاگل ہو گیا ہے، پکڑوانا ہے وغیرہ۔
ایکس کے ایک صارف نے ویب سائٹ کا ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا تاکہ اس بات کو اجاگر کیا جا سکے کہ اسے لوگوں کی لسانی ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے کس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ صرف ہندی یا انگریزی کے بجائے غیر رسمی انداز اپنایا گیا ہے۔

ایک صارف نے تبصرہ کیا مجھے سمجھ نہیں آرہا ہے کہ لوگ اس کا مزاق کیوں اُڑارہے ہیں، ایسی زبان عام بولی اور لکھی جاتی ہے۔ یہ وہ زبان ہے جو آپ کا پڑوسی اور میرا پڑوسی بولتے ہیں۔ اگر شہری شکایت درج کروانا چاہتے ہیں تو یہ ان کے لیے آسانی مہیا کرتی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain