اسٹاک ہوم: سویڈش ٹینس اوپن ٹورنامنٹ میں بڑا اپ سیٹ، اسپین کے شہرہ آفاق ٹینس اسٹار رافیل نڈال فائنل میں شکست کھا گئے۔
اتوار کو سوئیڈن میں کھیلے گئے سویڈش اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میں پرتگال کے نونو بورجیس نے سابق عالمی نمبر ون رافیل نڈال کو 6-3، 6-2 سے شکست دی۔
37 سالہ رافیل نڈال گزشتہ سال کے آغاز سے انجریز کا سامنا کر رہے ہیں اور انہوں نے فرنچ اوپن 2022 کے بعد پہلی بار فائنل میں جگہ بنائی تھی لیکن وہ بورجیس کے خلاف عمدہ کھیل کا مظاہرہ نہ کر سکے۔
اپنا پہلا اے ٹی پی ٹائٹل جیتنے والے نونو بورجیس نےاعتراف کیا کہ سب کی طرح وہ بھی نڈال کو فاتح دیکھنا چاہتے تھے لیکن ان کے اندر کی کسی چیز نے انہیں ٹائٹل جیتنے پر مجبور کیا۔