تازہ تر ین

پشاور؛ افغان جوڑے کی شادی کے دوسرے دن دلہن جاں بحق، دلہا بے ہوش

پشاور: افغان جوڑے کی شادی کے دوسرے ہی دن دلہن جاں بحق اور دلہا بے ہوش ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں پتا چلا ہے کہ علاقہ سربند میں پیش آنے والے واقعے میں ایک دن قبل شادی کرنے والی دلہن زہریلی چیز کھانے کی وجہ سے جاں بحق ہو گئی جب کہ دلہا بے ہوش ہوا ہے۔

نوبیاہتا جوڑے کی شادی گزشہ روز ہی ہوئی تھی اور دونوں کا تعلق افغانستان سے بتایا جاتا ہے۔
پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain