تازہ تر ین

کراچی؛ کاسمیٹک برانڈ کی نقل تیار کرنے و فروخت میں ملوث فیکٹری مینیجر گرفتار

کراچی: ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے میٹرویل سائٹ میں قائم فیکٹری پر چھاپہ مار کر بین الاقوامی کاسمیٹک برانڈ کی نقل تیار کرنے اور فروخت میں ملوث فیکٹری مینیجر کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ذیشان نامی ملزم نے بتایا کہ بیرون ملک مقیم فیکٹری مالکان کی اجازت سے گلوپاٹون نامی برانڈ کی نقل تیار کی جاتی ہے۔

چھاپہ مار ٹیم نے فیکٹری سے جعلسازی پر مبنی پراڈکٹ کی 32درجن کارٹن بھی تحویل میں لے لیے ہیں۔
ایف آئی اے کی جانب سے گرفتار فیکٹری مینیجر سمیت مفرور فیکٹری مالکان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر مبنی کارروائی میسرز ایکسٹریم بیوٹی کے اسپیشل اٹارنی کی تحریری شکایت پر کی گئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain