پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے تمباکو پر ٹیکس میں اضافہ واپس لے لیا جب کہ نسوار پر ٹیکس کی شرح برقرار رکھی ہے۔
صوبائی حکومت تمباکو پر ٹیکس کے حوالے سے سیاسی دباؤ برداشت نہیں کر سکی، جس کی وجہ سے ٹیکس میں اضافہ واپس لیتے ہوئے حکومت نے ٹیکس میں 100 فیصد کمی کا فیصلہ کرلیا۔
خیبر پختونخوا حکومت نے حالیہ بجٹ میں تمباکو ٹیکس میں اضافہ کیا تھا ۔ نئے مالی سال کے بجٹ میں ورجینا تمباکو پر ڈویلپمنٹ ٹیکس 50 روپے فی کلو لگایا تھا اور دیگر اقسام پر یہ ٹیکس 30 روپے مقرر ہوا تھا، تاہم اب ورجینا پر 25 روپے اور دیگر اقسام پر 15 روپے فی کلو ٹیکس نافذ ہوگا ۔