تازہ تر ین

یوٹیوبر زید علی کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش

کینیڈا: پاکستانی نژاد کینیڈین کامیڈین، یوٹیوبر اور سوشل میڈیا اسٹار زید علی اور اہلیہ یمنیٰ زید کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدئش ہوئی ہے۔

زید علی نے اپنے لاکھوں مداحوں کو خوشخبری سُنانے کے لیے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کا رُخ کیا جہاں اُنہوں نے اپنے نومولود بیٹے کے ہمراہ اپنی پہلی تصویر پوسٹ کی۔

یوٹیوبر کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصویر میں وہ اسپتال میں موجود ہیں اور اُنہوں نے بچوں کے کوٹ میں اپنے ننھے شہزادے کو لیا ہوا ہے جبکہ اس کوٹ کے اردگرد غبارے بھی بندھے ہیں۔
اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ الحمدللّٰہ! اللّٰہ نے ہمیں ایک اور بیٹے سے نوازا ہے، ہم ہمارے دوسرے بیٹے ‘اذلان علی زید’ کو اس دنیا میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

زید علی کی پوسٹ پر ساتھی یوٹیوبرز، دوستوں اور مداحوں کی جانب سے اُنہیں بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

یاد رہے کہ زید علی اور یمنیٰ زید نے رواں سال جنوری میں اپنے مداحوں کو خوشخبری سُنائی تھی کہ وہ دوبارہ والدین بننے والے ہیں۔

واضح رہے کہ زید علی اپنی مزاحیہ ویڈیوز کی وجہ سے بےحد مشہور ہیں، وہ اپنے یوٹیوب چینل اور انسٹاگرام پر مزاحیہ ویڈیوز کے ساتھ ساتھ فیملی ولاگز بھی پوسٹ کرتے ہیں۔

زید علی نے 2017 میں اپنی دوست یمنیٰ کے ساتھ شادی کی تھی جبکہ 2021 میں اس جوڑے کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain