لاہور: وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے صوبے بھر میں ’’ستھرا پنجاب‘‘ پروگرام کے فوری آغاز کا حکم دے دیا ہے۔
خصوصی اجلاس میں وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ چھوٹے بڑے شہروں کے تمام علاقوں کی یکساں صفائی کی جائے جبکہ نالوں کی صفائی کی ذمہ داری میں کوتاہی نہ برتی جائے۔
مریم نواز نے کہا کہ کسی بھی شہر میں کوئی بھی ایریا صفائی سے محروم نہ رہ جائے، اربن، سیمی اربن اور رورل علاقوں کی بھرپور صفائی یقینی بنائی جائے۔ لاہور اور سرگودھا سمیت متعدد شہروں میں صفائی کی صورتحال تسلی بخش نہیں۔
ستھرا پنجاب پروگرام پر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سروسز نے آؤٹ سورسنگ پر بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے لیے 361 نجی کمپنیاں رجوع کر چکی ہیں، سرگودھا اور ساہیوال کی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں بھی جلد پوری طرح فنکشنل ہوجائیں گی۔
سینیٹر پرویز رشید، سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، چیف سیکریٹری، سیکریٹریز اور دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔