اسلام آباد: پاکستان اور ترکمانستان کے اعلیٰ حکام نے ایس آئی ایف سی کی زیرِ نگرانی ’’تاپی گیس پائپ لائن‘‘ منصوبے پر عمل درآمد تیز کرنے پر زور دیا ہے۔
اس سلسلے میں وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے ترکمانستان کی کابینہ کے وزیر خارجہ راشد میردوف سے ملاقات کی جو پاکستان کے دو روزہ دورے پر تھے۔
تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کے تحت ایک طویل پائپ لائن بچھائی جائے گی جو ترکمانستان سے شروع ہو کر افغانستان داخل ہوگی، جہاں سے یہ پاکستان اور پھر بھارت تک پہنچے گی۔
تاپی گیس پائپ لائن کی کل لمبائی ایک ہزار814 کلومیٹر ہے جو ترکمانستان سے افغانستان 214 کلومیٹر، افغانستان سے پاکستان 774 کلومیٹر اور پھر پاکستان سے پاک بھارت سرحد تک 826 کلومیٹر ہوگی۔
اس پائپ لائن کی گنجائش 33 بلین کیوبک میٹر گیس ہوگی جو 10ہزار کلو پاسکل کے ورکنگ پریشر پر کام کرے گی۔