تازہ تر ین

کراچی میں پولیس نے مبینہ مقابلوں میں 3 زخمی سمیت 5 ڈاکو کو گرفتار کرلیے

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے بعد 3 زخمی سمیت 5 ڈاکو کو گرفتار کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بوٹ بیسن، عزیز آباد اور اور پیر آباد پولیس نے مبینہ مقابلوں کے بعد 3 زخمی سمیت 5 ڈاکو کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔

بوٹ بیسن پولیس نے ہفتہ اور اتوار کے درمیانی شب کلفٹن ساحلی پٹی اتوار بازار کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ، زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت ندیم ولد الہی بخش کے نام سے کی گئی، جس کے قبضے سے ایک پستول بمعہ گولیاں، موبائل فون، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔

عزیز آباد تھانے کی شاہیں فورس کے اہلکاروں نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب عزیز آباد نمبر دو کراچی اکیڈمی کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک زخمی سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا ، زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان ایس ایس پی سینٹرل ذیشنا شفیق صدیقی کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت محمد اکرم عرف بگھی ولد محمد رمضان کے نام سے کی گئی جبکہ دیگر دو گرفتار ملزمان نے اپنے نام شاہد ولد بخشل اور دانیال عرف الو ولد محمد رمضان بتائے ہیں۔

گرفتار ملزم کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تاہم ملزمان نے فرار ہونے والے ساتھی کا نام عامر عرف روفی بتایا ہے، گرفتار ملزمان سے ایک نائن ایم ایم پستول، ایک ٹی ٹی پستول تیس بور، ایک ریوالور بمعہ ایمونیشن، چھینا گیا موبائل فون، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔

پیر آباد پولیس نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب بنارس پل سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ، زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت 24 سالہ موسیٰ خان ولد باچا خان کے نام سے کی گئی، گرفتار ملزم کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

گرفتار ملزم سے ایک پستول بمعہ گولیاں، موبائل فون، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain