تازہ تر ین

اگلے 2 دنوں میں بارشوں کے باعث کراچی میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

کراچی: نیشنل ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سےایڈوائزری میں کہا گیا کہ اگلے 2 دنوں میں بارشوں کے باعث کراچی میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق کراچی ڈویژن میں 6 اگست تک شدید بارشوں کا امکان ہے، موسلادھار بارشیں اربن فلڈنگ کاباعث بن سکتی ہیں، نیشنل ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی نے تمام متعلقہ اداروں کواقدامات کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے کراچی میں پیرکو گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

اتوار کی شب بھی شہر کے مختلف علاقوں میں مون سون سسٹم کے نتیجے میں کہیں درمیانی اور تیز جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش ہوتی رہی جس سے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوگئی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain