لاہور: لاہور میں انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی پر اسد عمر کی طبیعت خراب ہوگئی۔اسد عمر کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے دوران طبیعت اچانک خراب ہوئی تھی۔ اسد عمر کو کمرہ عدالت سے اٹھا کر مرکزی گیٹ پر موجود گاڑی میں منتقل کیا گیا۔ پی ٹی آئی کے رہنما زین قریشی اسد عمر کو لے کر اسپتال روانہ ہوئے۔ اسد عمر کا پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں علاج جاری ہے۔ذرائع کے مطابق اسد عمر کا بلڈ پریشر کم ہوگیا تھا جبکہ ان کی ای سی جی ٹھیک آئی ہے۔ اسد عمر نے اپنی بیماری سے متعلق ڈاکٹرز سے بات چیت کی۔ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر زین قریشی اور محمد احمد چٹھہ ایم این اے اور بلال اعجاز ایم این بھی پی آئی سی میں موجود ہیں۔
Trending
- مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا
- قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک فریز کرنا کتنا محفوظ ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق بتا دیے
- سوشل میڈیا نوجوانوں کیلئے سگریٹ نوشی جتنا خطرناک قرار!
- مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
- آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
- معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے
- صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟
- گوگل ماہرین کی ’زیرو-ڈے‘ ایکسپلائٹ سے متعلق تشویشناک رپورٹ پیش
