تازہ تر ین

پاکستان اور سعودی عرب مسئلہ کشمیر و فلسطین پر عالمی کردارادا کرسکتے ہیں، فضل الرحمٰن

اسلام آباد: مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب مل کر مسئلہ کشمیر و فلسطین پر عالمی کردار ادا کر سکتے ہیں۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہوا، جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ یاسر عرفات یہاں تشریف لائے تھے، طیب اِردوان بھی یہاں آئے اور خطاب کیا ۔ بہت سے عالمی سیاستدان و شخصیات یہاں تشریف لائے۔ آج امام مسجد نبوی بھی یہاں تشریف فرما ہیں ۔ یہاں آج سیاسی باتیں نہیں ہونی چاہییں تھیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کچھ روایات ہیں، ہمارے مہمان ایوان میں موجود ہیں۔ ہمیں دونوں ملکوں کے تعلقات اور بقائے باہمی پر بات کرنی چاہیے۔ ہم بین الاقوامی برادری میں سعودی عرب کو سب سے پہلا دوست سمجھتے ہیں۔ سعودی عرب کو اسلامی دنیا کی سربراہی کا حق دیتے ہیں۔

فضل الرحمٰن نے کہا کہ یہ ایوان بھی اِدھر ہی ہے اور ہم اب بھی اِدھر ہی ہیں۔ ہم ایک دوسرے پر تنقید بھی کرتے رہیں گے مگر یہ موقع نہیں تھا ۔ میں بطور اپوزیشن رکن سعودی مہمانوں سے اس ایوان میں پیدا ہوئے ماحول پر معافی مانگتا ہوں ۔

سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب مل کر مسئلہ کشمیر و فلسطین پر عالمی کردارادا کرسکتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain