بیروت: اسرائیل کے جنگی طیاروں کی گزشتہ رات لبنان میں فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک اور 20 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔یہ حملہ اسرائیل کی جانب سے مشرقی لبنان کے اندر اسی طرح کے حملوں کے 24 گھنٹے بعد کیے گئے ہیں جس میں اسرائیل کی جانب سے حزب اللہ کے ایک اعلی کمانڈر کی ہلاکت کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔لبنان کی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ ‘بیکا’ وادی پر اسرائیلی دشمن کے حملوں میں ایک شخص ہلاک اور 20 زخمی ہوئے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک شخص کی حالت تشویشناک ہے جبکہ آٹھ بچے اور ایک حاملہ خاتون معمولی طور پر زخمی ہیں۔
