تازہ تر ین

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر ملتوی ہونے کا امکان

  اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد بلدیاتی قانون میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا جس کے باعث شہر اقتدار میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر ملتوی ہونے کا امکان ہے۔

وفاقی حکومت کی طرف سے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات ترمیمی بل 2023 آج قومی اسمبلی اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

قومی اسمبلی میں پیش کیا جانے والا اسلام آباد بلدیاتی ایکٹ 2024 ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلیا جس کے مطابق اسلام آباد بلدیاتی انتخابات ایکٹ میں یونین کونسل کی سطح پر منتخب نمائندوں کی تعداد بڑھائی گئی ہے۔

بل کے متن کے مطابق پہلے یونین کونسل میں صرف چیئرمین اور وائس چیئرمین کے عہدے تھے لیکن موجودہ بل میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کے ساتھ ساتھ 15 مزید نمائندے بھی منتخب ہوں گے۔

اسکے ساتھ، یونین کونسل میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کے علاوہ 9 ممبرز یونین کونسل بھی منتخب کیے جائیں گے۔ یونین کونسل سطح پر ایک کسان یا مزدور، ایک اقلیت اور ایک نوجوان بھی منتخب کیا جائے گا جبکہ تین خواتین بھی منتخب کی جائیں گی۔

یونین کونسل کی سطح پر کل 17 نمائندے ووٹ لے کر منتخب ہوں گے۔

بل کے اغراض و مقاصد کے مطابق یونین کونسل کی سطح پر زیادہ لوگوں کو نمائندگی دینے سے اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی ہوگی اور جتنے زیادہ بلدیاتی نمائندے یونین کونسل کی سطح پر ہوں گے اتنے زیادہ عوام سے رابطے میں رہیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain