تازہ تر ین

کراچی میں دوسرے روز بھی کم سے کم درجہ حرارت 23.5 ڈگری ریکارڈ

کراچی: شہر قائد میں بارشوں کے بعد دوسرے روز بھی رات سرد ریکارڈ کی گئی اور کم سے کم درجہ حرارت 23.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگست 2019 میں کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اگست کا معمول کا اوسط درجہ حرارت کم سے کم 26.7 ڈگری سینٹی گریڈ رہتا ہے تاہم 5 سال بعد گزشتہ روز کم سے کم 23.5 درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

آج اتوار کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں مختلف سمتوں سے 5 سے 15 کلو میٹر رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔

واضح رہے کہ اگست میں کم ترین درجہ حرارت کا ریکارڈ 20 ڈگری سینٹری گریڈ ہے جو 7 اگست 1984 کو ریکارڈ کیا گیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain