تازہ تر ین

کراچی میں لڑکی سمیت 5 لاپتا شہریوں کا سراغ مل گیا

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر شہریوں کی بازیابی کے لیئے اقدامات کرنے کا حکم دیدیا۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

پولیس حکام نے رپورٹس جمع کرائیں۔ لڑکی سمیت کراچی کے مختلف علاقوں سے لاپتا 5 شہریوں کا پولیس نے سراغ لگا لیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ لاپتہ شہری خادم، حماد، عمیر عزیز اور معیز گھر واپس آگئے ہیں۔ لڑکی تانیہ نے اپنی مرضی سے شادی کرلی ہے۔

عدالت نے پانچوں لاپتا افراد کی کی بازیابی کی درخواستیں نمٹادی اور بچی فروا سمیت دیگر کی بازیابی کے لیے اقدامات تیز کرنے کا حکم دیدیا۔
جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ریمارکس دیئے کسی کا بچہ لاپتا ہے ان کی حالت دیکھیں اور بچہ تلاش کریں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain