تازہ تر ین

عالمی عدالت کے وارنٹ گرفتاری کے باوجود روسی صدر کا منگولیا میں پُرتپاک خیر مقدم

اولان باتار: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن عالمی عدالت کے وارنٹ گرفتاری کے باوجود منگولیا کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کا پُرتپاک خیر مقدم کیا گیا۔

روسی صدر پر گزشتہ سال بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ روسی رہنما یوکرین کے بچوں کی مبینہ غیر قانونی ملک بدری کے الزام میں عالمی عدالت کو مطلوب ہیں۔

منگولیا کے صدر نے دارالحکومت اولان باتار میں ایک پروقار تقریب میں ان کا استقبال کیا۔

کریملن کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ انہیں اس بات پر کوئی تشویش نہیں ہے کہ اس دورے کے دوران صدر پیوٹن کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

منگولیا کے صدر اوخناگین خریلسوخ سے ملاقات کرنے والے روسی رہنما کے استقبال کے لیے گھوڑوں پر سوار فوجیوں نے دارالحکومت کے چنگیز خان اسکوائر پر انہیں سلامی پیش کی۔

مظاہرین کا ایک چھوٹا سا گروپ پیر کی سہ پہر چنگیز خان اسکوائر پر جمع ہوا تھا جنہوں نے ایک بینر اٹھا رکھا تھا جس پر ‘جنگی مجرم پیوٹن کو یہاں سے نکالو’ کا مطالبہ کیا گیا تھا، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کر دیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain