تازہ تر ین

لاہور ہائیکورٹ کا کینال روڑ کے انڈر پاسز کی تزئین و آرائش پر انکوئری کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے ڈی جی ایل ڈی اے کو کینال روڑ کے انڈر پاسز کی تزئین و آرائش پر انکوئری مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

دوران سماعت، جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ ایل ڈی اے کے عظیم انڈر پاسز کا حال ہم نے دیکھ لیا ہے، وہ جو بیہودہ سی لائٹس ہیں انکا حال دیکھیں جا کر، انڈر پاسز کی خستہ حالت افسوسناک ہے، کیا اس پر کوئی انکوائری نہیں ہونی چاہیے، اگر ایک کام ہو اور خراب ہو جائے تو کیا انکوئری نہیں ہونی چاہیے، کیا ایل ڈی اے کو خود سے پتہ نہیں چلا کہ انڈر پاسز کا کیا حال ہے۔

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں بس پیسہ ہی سب کچھ ہے اور یہ عوام کا پیسہ ہے ایسے کیسے ضائع کرسکتے ہیں، یہ نہیں ہوسکتا آپ کروڑوں روپے لگا دیں پھر نیا ٹھیکہ دے دیں۔ مال روڈ کا بھی برا حال ہے۔

عدالت نے حکم دیا کہ نئے تعمیر ہونے والے 10 مرلے سے زائد گھروں کے نقشے پانی کی ری سائیکلنگ کے بغیر منظور نا کیے جائیں۔

جوڈیشل کمیشن کی ممبر حنا جیلانی نے عدالت میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے پوری کینال کا وزٹ کیا ہے، بارش کا پانی ڈائریکٹ نہر میں جانے کے بجائے پہلے آبادی میں جاتا ہے پھر وہ پانی پمپ کے ذریعے نہر میں پھینکا جاتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain