تازہ تر ین

سعودی عرب کے تجارتی وفد کی پاکستان آمد متوقع

اسلام آباد: آئندہ چند ماہ میں سعودی عرب کے تجارتی وفد کی پاکستان آمد متوقع ہے، دورے میں مشترکہ منصوبوں اور سرمایہ کاری کے شعبوں کو مزید تلاش کیا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی۔ وزیر خزانہ نے ڈھانچہ جاتی اصلاحات پائیدار اقتصادی ترقی اور استحکام کو یقینی بنانے پر زوردیا۔

وزیر خزانہ نے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے لیے مسلسل اقتصادی تعاون کی تعریف کی۔ملاقات میں سعودی سرمایہ کاروں کی جانب سے پاکستان کے نجی شعبے کے ساتھ جوائنٹ وینچرز اور کاروباری تعاون کو آگے بڑھانے میں نئی ​​دلچسپی کو اجاگر کیا گیا۔

سینیٹر محمد اورنگزیب نے پاکستان کی مثبت اقتصادی رفتار کا خاکہ پیش کیا جس میں اہم اشاریوں کا حوالہ دیا جیسے کرنسی کے استحکام، مہنگائی میں کمی، ترسیلات زر میں اضافہ، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا محتاط انتظام شامل ہیں۔

سعودی سفیر نے ساختی اور ادارہ جاتی اصلاحات کے نفاذ میں حکومت پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری اور کاروباری مواقع کے بے پناہ امکانات کا بھی اعتراف کیا۔

آئندہ مہینوں میں سعودی تجارتی وفد کا پاکستان کا دورہ متوقع ہے دورے میں مشترکہ منصوبوں اور سرمایہ کاری کے شعبوں کو مزید تلاش کیا جائے گا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain