بنگلادیشی کرکٹر مہدی حسن میراز نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی انعامی رقم جاں بحق رکشہ ڈرائیور کے اہل خانہ کو عطیہ کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کیخلاف احتجاجی مظاہروں میں جاں بحق ہونیوالے رکشہ ڈرائیور کی فیملی سے تعزیت اور پاکستان کیخلاف تاریخی فتح کے بعد حاصل ہونے والی انعامی رقم اہل خانہ کو عطیہ کردی۔
سیاسی تحریک کے دوران پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہوگیا تھا۔
سیریز میں فتح کے بعد بنگلادیشی کرکٹر نے ایوارڈ کو مرحوم رکشہ ڈرائیور کے نام کیا تھا اور گھر کے واحد کفیل کیلئے امداد کا اعلان کیا تھا۔
واضح رہے کہ بنگلادیشی ٹیم پاکستانی کیخلاف تاریخی فتح کے بعد بھارت کیساتھ اپنا پہلا ٹیسٹ 19 ستمبر کو کھیلے گی۔