تازہ تر ین

نوئیڈا ٹیسٹ؛ 21 صدی کا پہلا میچ! جو 5 دن بغیر گیند کروائے ختم ہوا

افغانستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ کا آخری روز بھی بارش کی نذر ہوگیا۔

بھارت کے شہر نوئیڈا میں شیڈول افغانستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ ناقص انتظامات اور گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث منسوخ کرنا پڑگیا۔

9 ستمبر کو شیڈول نیوزی لینڈ اور افغانستان کے درمیان ٹیسٹ میچ سے قبل ہلکی بارش کے بعد اسٹیڈیم نہ سُکھنے کی وجہ سے پہلا روز گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث منسوخ کردیا گیا جبکہ دوسرے روز بھی دوسرا روز بھی آؤٹ فیلڈ سکھانے کی نذر ہوا۔

تیسرے روز دوبارہ موسلادھار بارش گراؤنڈ اسٹاف کی محنت کو برباد کردیا اور میچ ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

چوتھے روز کچھ مختلف نہ ہوا البتہ گراؤنڈ پر مسلسل پانی کھڑے رہنے کی وجہ سے پیچز مزید گہرے ہوگئے جس سے دوران فیلڈ کھلاڑیوں کے زخمی ہونے کا اندیشہ ہے، اس وجہ سے کھیل منسوخ کردیا گیا ہے۔

اب تک کھیلے گئے 2 ہزار 548 ٹیسٹ میچز میں محض 7 میچز ہی ایک بھی گیند پھینکے بغیر ختم کیے گئے ہیں اور یہ تمام واقعات 1890، 1938، 1970 1989 اور 1998 کے ہیں جبکہ 21 ویں صدی کا پہلا میچ تھا جو بغیر کوئی گیند کروائے ختم ہوا۔

دوسری جانب مداحوں نے بھارتی بورڈ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بی سی سی آئی نے افغان ٹیم کو ایسا گراؤنڈ میچ کی میزبانی کیلئے دیا ہے جہاں کوئی سہولت نہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain