تازہ تر ین

ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کی ایک اور کوشش، مشتبہ شخص گرفتار

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ‘ممکنہ قاتلانہ حملے’ کی ایک اور کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ اتوار کو سہہ پہر دو بجے کے قریب فلوریڈا کے پام بیچ میں اپنے گالف کورس میں جب سابق صدر کھیل میں مصروف تھے تو ایک مسلح شخص کو ان کی جانب بندوق تانتے ہوئے دیکھ گیا۔

حکام کے بقول اس دوران وہاں موجود ایف بی آئی کے اہلکاروں نے اس مشتبہ حملہ آور پر فائرنگ کر دی۔

فیڈرل بیورو آف انویسٹیگیشن (ایف بی آئی) کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اس وقت مبینہ حملہ آور سے تقریباً 275 سے 455 میٹر دور تھے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ انہیں وہاں سے ایک اے کے 47 یعنی کلاشنکوف کی طرز کی بندوق، ایک اسکوپ، دو بیگ اور ایک گو پرو کیمرا بھی ملا ہے۔

حکام نے مزید بتایا کہ ایف بی آئی اہلکاروں کی فائرنگ سے وہ شخص اسلحہ چھوڑ کر ایک گاری میں بیٹھ کر فرار ہو گیا،سیکیورٹی اہلکار اس مشتبہ حملہ آور کی ایس یو وی گاڑی کا تعاقب کر رہے تھے، بعد ازاں ایک قریبی علاقے سے اسے حراست میں لے لیا گیا۔

امریکی میڈیا نے قانون نافذ کرنے والے نامعلوم اہلکاروں کا حوالہ دیتے ہوئے ملزم کی شناخت ہوائی ریاست کے 58 سالہ ریان ویزلی روتھ کے طور پر کی۔

خیال رہے کہامریکی صدارتی انتخابات سے قبل پیش آنے والا یہ دوسرا بڑا واقعہ ہے ،2 ماہ قبل بھی ٹرمپ پر بٹلر پنسلوینیا میں ایک انتخابی ریلی کے دوران ایک حملہ ہوا تھا، جہاں گولی ان کے کان کو چھوتی ہوئی گزر گئی تھی۔

بعدازاں اپنے حامیوں کو ایک ای میل میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’میرے آس پاس فائرنگ ہوئی ہے، لیکن اس سے پہلے کہ افواہیں قابو سے باہر ہونے لگیں، میں چاہتا تھا کہ آپ سب سے پہلے یہ سنیں کہ میں محفوظ اور خیریت سے ہوں۔‘

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ پر مبینہ قاتلانہ حملے کی کوشش کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے سابق صدر کو محفوظ رکھنے پر سیکریٹ سروس کا شکریہ ادا کیا ہے۔

رواں برس نومبر میں امریکی صدارتی انتخاب میں نائب صدر کاملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain