تازہ تر ین

مداحوں کی نامناسب حرکت، شکیرا اسٹیج چھوڑ گئیں

بین الاقوامی پاپ سنسنیشن شکیرا امریکی شہر میامی کے ایک کلب میں پرفارمنس کے دوران مداح کی نامناسب حرکت پر عجلت میں اسٹیج چھوڑ گئیں۔

47 سالہ گلوکارہ میامی میں اسٹیج پر اپنے سگنیچر ڈانس کا مظاہرہ کر رہی تھی جب انہوں نے اپنے نئے گانے سولٹیرا پر ڈانس کرتے ہوئے مداحوں کی جانب سے اپنے اسکرٹ کے نیچے کی ویڈیو بنانے کی کوشش کرتے دیکھا۔

رقص کے دوران گلوکارہ نے مداحوں کو اپنے اسکرٹ کی ویڈیو بناتے ہوئے دیکھ کر سر اور ہاتھ کے اشارے سے بتایا کہ انہوں دیکھا ہے کہ وہ کیا کررہے ہیں اور منع کیا۔

پرفارمنس کے دوران گلوکارہ کو رقص روک کر دونوں ہاتھوں سے اپنے لباس کو ایڈجسٹ کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

 گلوکارہ نے اپنے لباس کو کئی بار ایڈجسٹ کیا اور اشارے سے سامعین کو تنبیہ بھی کی کہ وہ اسٹیج کے نیچے سے فلم بندی بند کریں۔

تاہم پرفارمنس جاری رکھنے کی کوشش کے باوجود مداحوں کے نامناسب رویے سے پریشان ہو کر شکیرا آخرکار اسٹیج سے وی آئی پی ایریا میں اتر گئیں۔

اس واقعے پر مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ردِعمل دیتے ہوئے نامناسب حرکت میں ملوث فرد کے رویے کی مذمت کرتے ہوئے شکیرا کی حمایت کا اظہار کیا گیا ہے۔

صارفین نے مداحوں کی جانب سے گلوکارہ کے لباس کے نیچے ویڈیو بنانے کی حرکت کو انتہائی گھٹیا قرار دیا گیا۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ‘یہ واقعی مایوس کن رویہ ہے، فنکار اسٹیج پر اور آف اسٹیج دونوں طرح احترام اور رازداری کے مستحق ہیں، ہر ایک کے لیے محفوظ ماحول کو یقینی بنانا بہت ضروری ہے۔’

تاہم بہت سے لوگوں کا یہ بھی خیال تھا کہ شکیرا کا لباس مختصر ہونے اور اسٹیج اونچا ہونے کی وجہ سے وہاں موجود افراد غیر ارادی طور پر گلوکارہ کی نامناسب زاویے سے ویڈیو بنارہے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain