اسلام آباد: آصف زرداری کے خلاف نیب ریفرنسز کی واپسی کی درخواست پر فیصلہ 3 اکتوبر کو سنایا جائے گا۔
احتساب عدالت اسلام آباد میں آصف علی زرداری اور دیگر کے خلاف پارک لین اور ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنسز کی سماعت ہوئی، جس میں نیب کی جانب سے دونوں ریفرنسز کو مناسب فورم پر بھیجنے کی استدعا کردی گئی ۔
احتساب عدالت نمبر 2 کے جج محمد علی وڑائچ نے ریفرنسز پر سماعت کی، جس میں آصف علی زرداری و دیگر کی جانب سے فاروق ایچ نائیک اور ارشد تبریز عدالت میں پیش ہوئے ۔ وکل نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ کیس اس عدالت کا دائرہ اختیار ہی نہیں بنتا۔ آصف علی زرداری کو صدارتی استثنا پہلے سے ہی حاصل ہے۔
بعد ازاں عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔ دونوں ریفرنسز پر فیصلہ 3 اکتوبر کو سنایا جائے گا۔