تازہ تر ین

مہنگائی میں کمی کے باوجود پاکستان کو کمزور حکمرانی سمیت بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، آئی ایم ایف

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں نمایاں کمی کے باوجود پاکستان کو کمزور حکمرانی سمیت دیگر بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ایگزیکٹو بورڈ کی طرف سےپاکستان کے ایکسٹینڈڈ فنڈ پروگرام کی منظوری کا اعلامیہ جاری کردیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط جاری کردی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے توسیعی فنڈ سہولت کے تحت7ارب ڈالر قرض کی منظوری دی ہے۔ پاکستان کے لیے نیاقرض پروگرام 37ماہ پر مشتمل ہے۔ پاکستان میں معاشی شرح نمو2.4فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ افراط زر میں کمی کے باوجود پاکستان کو اب بھی بڑے چیلنجز کا سامنا ہے جس میں مشکل کاروباری ماحول، کمزورحکمرانی اور محدود ٹیکس بیس شامل ہے۔

آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق پاکستان نے 2023-24 میں اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت مسلسل پالیسی پر عمل درآمد کیا۔ اس پالیسی کے ذریعے اقتصادی استحکام کی بحالی کے لیے اہم اقدامات کیے۔ مالی سال 2024میں شرح نمو 2.4فیصد تک پہنچ گئی ہے، اس کی وجہ زرعی شعبے میں سرگرمیاں ہیں۔ پاکستان میں مہنگائی میں نمایاں کمی ہوئی ہے جو کہ سنگل ڈیجٹ تک آگئی ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain