Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • فرانس میں تعلیمی نظام کے خلاف طلبہ کا احتجاج، پولیس سے جھڑپیں
    • لاہور بینک ڈکیتی، PUBG کھیلنے والے ملزم نے آسان پارکنگ کی وجہ سے بینک منتخب کیا
    • سرحدی فائرنگ میں 2 شہری جاں بحق پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرلیا
    • بولان پکنک پر جانے والے کوئٹہ کے ہزارہ نوجوانوں پر فائرنگ، ایک جاں بحق
    • اسپین میں شدید بارشوں کا قہر، متعدد گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئیں
    • خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک
    • حکومت اور پی ٹی آئی میں آج پھر مذاکرات گورنر راج کے معاملے پر بھی کشیدگی
    • عالمی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور سرفہرست فضائی معیار انتہائی خراب
    • لاہور میں خواتین کیلئے خصوصی پولیس رسپانس یونٹ متعارف
    • جنوبی کوریا کی معافی کے مطالبے کے بعد شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل تجربہ
    • آبنائے ہرمز میں ٹینکر کو پروجیکٹائل کا نشانہ، 5 بھارتی شہری ریسکیو
    • پاکستان میں ہر سال 44 ہزار نئے بریسٹ کینسر کیسز: ڈبلیو ایچ او
    • غزہ سٹی میں اسرائیلی فضائی حملہ اپارٹمنٹ پر بمباری سے 5 فلسطینی جاں بحق
    • سری لنکا کا شاندار کم بیک، ایشین گیمز کرکٹ میں برونز میڈل اپنے نام کرلیا
    • مذاکرات بے نتیجہ ختم آج پھر اجلاس لانگ مارچ ختم کریں حکومتی وفد بانی سے ملاقات کرائیں اپوزیشن رہنما
    • شہباز شریف آسان کاروبار ایکٹ پورے ملک میں نافز کیا جائے
    • شمالی وزیرستان سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 7خوارج جہنم واصل
    • بس بہت ہو گیا پاک فوج 9 مئی جیسے حالات کو پوری قوت سے کچلنے کا اعلان
    • ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور ثابت قدمی نے پوری دنیا کو حیران کر دیا : پیوٹن
    • ڈیزل بحران اور ٹرمپ کی دھمکی’ ایمانوئل میکرون کی زیر صدارت جی 7 کا ہنگامی اجلاس
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستانی طلبا نے ہوا کی نمی سے پینے کا پانی نکالنے والی مشین تیار کرلی

    By Khabrain Newsاکتوبر 6, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

      کراچی: پاکستان کے باصلاحیت طلبہ نے ہوا سے پانی کشید کرنے والی مشین تیار کرلی۔

    ہوا کی نمی کو پینے  کے محفوظ پانی میں تبدیل کرنے والی اس مشین کو ہائیڈروجین کا نام دیا گیا ہے جو بحریہ یونیورسٹی کے شعبہ الیکٹریکل کے طلبہ علی جان، حشام بن تبسم اور سیدہ آمنہ علی نے انجینئر ڈاکٹر اورنگزیب راشد مسعود کی نگرانی میں تیار کی۔

    ہائیڈروجین نامی اس مشین کے زریعے تیار کردہ پانی مارکیٹ میں فروخت ہونے والے ملٹی نیشنل برانڈز کے پانی کی قیمت کے مقابلے میں 70 فیصد سستا اور معیار میں ہم پلہ ہے۔

    ہائیڈروجن نامی مشین موسمیاتی تبدیلی اور گلوبل وارمنگ کے اثرات کیو جہ سے پانی کی کمی کے مسئلے سے نمٹنے میں مدد دے گی۔ ہائیڈر جن پانی کی قلت والے علاقوں میں آلودگی سے پاک پینے کا پانی فراہم کرکے پاکستان میں آلودہ پانی سے پھیلنے والی بیماریوں پر قابو پانے میں مدد دے سکتی ہے۔

    ہائیڈرو جین ہوا سے پینے کے لیے محفوظ پانی کشید کرکے پانی کی قلت کے مسئلے کے حل میں ایک گیم چینجر ثابت ہوگی۔ یہ مشین ہوا سے 60 فیصد تک نمی کو پینے کے صاف پانی میں تبدیلی کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جس کے تیار کردہ پانی کا معیار بوتل بند پانی فروخت کرنیو الی گلوبل کمپنیوں کے معیار کے برابر ہوگا۔

    پانی کی لاگت موجودہ بجلی کی لاگت کے لحاظ سے 29 روپے فی لیٹر ہے جسے شمسی توانائی پر منتقل کرکے مزید کم کیا جاسکتا ہے دور دراز اور بجلی سے محروم علاقوں میں شمسی توانائی کے ذریعے اس مشین سے پینے کا صاف پانی کم قیمت پر فراہم کیا جاسکتا ہے۔

    ہوا سے پانی کشید کرنے کی ٹیکنالوجی پر اسرائیل اور امریکا کی اجارہ داری رہی ہے تاہم پاکستانی طلبہ نے اسرائیل اور امریکا سے تین سے چار گنا کم قیمت پر یہ ٹیکنالوجی پاکستان میں تیار کی ہے۔

    ٹیم کے رکن حشام بن تبسم  نے بتایا کہ ہائیڈروجین کی تیاری پر 2 لاکھ روپے خرچ ہوئے ہیں تاہم اسے تجارتی بنیادوں پر ڈیڑھ  لاکھ روپے میں بنایا جاسکتا ہے۔ اس مشین کو تجارتی بنیادوں پر تیار کیا جائے تو لاگت کم ہوسکتی ہے۔

    دوسری جانب مشین کو شمسی توانائی سے چلاکر فی لیٹر پانی کی لاگت بھی پچاس پیسے پر لائی جاسکتی ہے۔ مشین کی کارکردگی اور ہوا سے پانی کشید کرنے کے پراسیس کو موبائل ایپلی کیشن کے زریعے مانیٹر اور کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

    پانی کے معیار کو بھی رئیل ٹائم بنیادوں پر مانیٹر کیا جاسکتا ہے اس مشین کی تیاری کے لیے معیاری پرزہ جات اور کمپونینٹس استعمال کیے جائیں تو ایک مشین 10سے 15سال پانی مہیا کرسکتی ہے۔

    حشام نے بتایا کہ یہ مشین گھروں اور دفاتر یا فیکٹریوں میں نصب ایئرکنڈیشننز سے نکلنے والے پانی کو بھی پینے کے محفوظ پانی میں تبدیل کرسکتا ہے جس کے لیے صرف اے سی کے پائپ کو مشین سے منسلک کرنا ہوگا اور اے سے سے نکلنے والا پانی 75پیسے سے ایک روپے فی لیٹر لاگت پر پینے کے قابل بنایا جاسکتا ہے۔

    بحریہ یونیورسٹی کے طلبہ کی کوشش ہے کہ پاکستان میں گھریلو مصنوعات بنانے والی کمپنیاں اس ٹیکنالوجی میں دلچسپی لیتے ہوئے تجارتی بنیادوں پر تیار کریں تاکہ ملک میں پینے کے صاف پانی کی کمی کو پورا کرکے صحت کے مسائل کو کم کیا جاسکے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      انسانی مزدوروں کا مستقبل خطرے میں؟ شیاؤمی کا ہیومنائیڈ روبوٹ 98 فیصد کامیاب

      "گلیکسی اَن پیکڈ ڈیوائسز لانچ سے پہلے لیک ہو گئیں۔”

      لاہور میں ٹریفک کی نگرانی کے لیے اے آئی سے چلنے والا ڈرون سسٹم متعارف کروا دیا گیا۔

      تازہ ترین

      لاہور بینک ڈکیتی، PUBG کھیلنے والے ملزم نے آسان پارکنگ کی وجہ سے بینک منتخب کیا

      سرحدی فائرنگ میں 2 شہری جاں بحق پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرلیا

      بولان پکنک پر جانے والے کوئٹہ کے ہزارہ نوجوانوں پر فائرنگ، ایک جاں بحق

      اسپین میں شدید بارشوں کا قہر، متعدد گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئیں

      بشریٰ انصاری کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ زارا نور عباس کا مؤقف سامنے آگیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.