تازہ تر ین

حماس کا حملہ ہولوکاسٹ تھا، یہودی برادری کیساتھ کھڑے ہیں، برطانیہ

لندن: برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ گزشتہ برس 7 اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر کیے گئے حملے میں قتل عام کے بعد سے برطانیہ کو واضح طور پر یہودی برادری کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے تھا اور ہم کھڑے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کا مزید کہنا ہے کہ حماس کے اسرائیل پر حملے کا دن 7 اکتوبر ہولوکاسٹ کے بعد یہودی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ حماس کے ان ہولناک حملوں کے ایک سال بعد ہمیں واضح طور ایک متحد ملک کے طور پر پر یہودی برادری کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

اپنے پیغام میں برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ ہم امن کے ہدف کے حصول سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور درد اور دکھ کے اس دن، ہم ان لوگوں کو یاد کرتے ہیں جو ہم نے حماس کے حملے میں کھوئے دیئے۔

حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے اسرائیلیوں کے حوالے سے کہا کہ ہم آج کے دن ان کی محفوظ واپسی کی جدوجہد کو جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے جنگجو پیرا گلائیڈرز کی مدد سے اسرائیل میں داخل ہوئے اور ‘آپریشن الاقصیٔ فلڈ’ انجام دیا جس میں 1500 اسرائیلی ہلاک ہوگئے اور 250 کو یرغمال بناکر غزہ لایا گیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain