تازہ تر ین

عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یونس اڈیالہ جیل پہنچ گئے

 راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یونس اڈیالہ جیل پہنچ گئے تاہم ڈاکٹر عاصم جیل عملے کو اپنے کوائف پیش نہ کرسکے۔ 

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاصم بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور ان کے طبی معائنہ کے لیے اڈیالہ پہنچ گئے۔

پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکت خانم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ڈاکٹر عاصم کو تاحال بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔ وہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل کے باہر موجود ہیں۔

سیکیورٹی عملے نے شوکت خانم کا کارڈ طلب کیا جو ڈاکٹر عاصم پیش نہ کرسکے۔ ڈاکٹر عاصم جیل عملے کو روانگی کا بتائے بغیر واپس چلے گئے۔ تاہم کچھ دیر میں واپس آگئے اور تاحال ملاقات کے منتظر ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کی یقین دہانی پر آج احتجاج کی کال واپس لے لی۔

حکومت نے عمران خان کے طبی معائنے کی یقین دہانی کرادی جس پر  تحریک انصاف نے اسلام آباد ڈی چوک احتجاج ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain