تازہ تر ین

سمندر میں گُم ہوجانے والے روسی شہری کو 2 ماہ بعد بچا لیا گیا

کمچٹکا: حال ہی میں ایک روسی شہری کو بحیرہ اوخوتسک میں لاپتہ ہوجانے کے 67 دن بعد معجزاتی طور پر زندہ بچا لیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق ایک روسی شہری کو بحیرہ اوخوتسک میں چھوٹی سی کشتی میں دو ماہ سے زیادہ زندہ رہنے کے بعد بچا لیا گیا ہے۔

مزید برآں کشتی کا انجن کہیں کھو گیا تھا جبکہ کشتی میں شہری کا بھائی اور بھتیجا ہلاک ہو گئے تھے۔

روس میں پراسیکیوٹر کے دفتر نے بتایا کہ شہری کو کامچٹکا جزیرے کے قریب ایک ماہی گیری کے جہاز سے بچایا گیا۔

اگرچہ زندہ بچ جانے والے شہری کا نام نہیں بتایا گیا لیکن روسی خبروں میں اس کی شناخت 46 سالہ میخائل پچوگین کے طور پر کی گئی ہے جو اگست کے اوائل میں اپنے 49 سالہ بھائی اور 15 سالہ بھتیجے کے ساتھ بحیرہ اوخوتسک میں وہیل مچھلیوں کو دیکھنے کے لیے روانہ ہوا تھا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain