تازہ تر ین

دوسرا ٹیسٹ؛ پاکستان کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی

انگلینڈ خلاف پاکستان نے دوسری اننگز چائے کے وقفے تک 5 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنالیے، میزبان ٹیم کو 209 رنز کی برتری حاصل ہے۔

تیسرا روز

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ نے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز سے اننگز کا آغاز کیا تو محض 52 رنز کے اضافے کے بعد انگلش ٹیم 291 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

بریڈن کارس 4، میتھیو پوٹس 6، جیمی اسمتھ 21، شعیب بشیر 9 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ جیک لیچ 25 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 7 اور نعمان علی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو عبداللہ شفیق ایک مرتبہ پھر ناکام رہے اور 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، کپتان شان مسعود بھی محض 11، صائم ایوب 22 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، پہلی اننگز میں سینچری اسکور کرنے والے کامران غلام 26 جبکہ محمد رضوان 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ سعود شکیل 30 اور آغا سلمان 12 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

انگلینڈ کی جانب سے شعیب بشیر نے 3 جبکہ جیک لیچ اور بریڈن کارس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain